عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Mar 28, 2023 | 09:05:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس کے حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، عمرہ زائرین سے بھری ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہلے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیر ملکی سوار تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جا رہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔