کورونا مثبت کیسز میں کمی ۔1 مریض جاں بحق

Mar 28, 2022 | 09:21:AM
 کورونا مثبت کیسز میں کمی ۔1 مریض جاں بحق
کیپشن: کورونا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  کورونا وائرس سے اموات میں  مسلسل کمی کے بعد   گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصدرہی ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے  ایک مریض  انتقال کرگیا ، جس کے بعد  ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 346ہوگئی ہے ۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں  کوروناکے28ہزار159ٹیسٹ کیےگئے جس میں سے 186 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔  جس کے بعد ملک  میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد15لاکھ24ہزار086ہوگئی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کاسپلیمنٹری اورسالانہ امتحانات 2022 کے شیڈول کا اعلان

این سی اوسی کے مطابق  ملک بھرمیں کورونا فعال  کیسز کی تعداد8ہزار 314ہوگئی  جبکہ کوروناکے420مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں110 افرادکوروناسےشفایاب ہوچکے، اب تک14لاکھ85ہزار426مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر