ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان ) پشاور ہائی کورٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ واقع کینٹ پشاور میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے ایڈووکیٹ عمران خان مٹا کو پارٹی کیپ پہنائی، انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
وفاقی وزیر نے وکلا برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں وکلا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ عمران خان مٹا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پارٹی کے منشور، ویژن اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ملاقات کے دوران پشاور ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری اشفاق احمد دادوزئی، مسلم لائرز فورم کے صدر کفایت اللہ خان، جنرل سیکرٹری اکبر یوسف خان اور مسلم لائرز فورم کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ