چکوال میں دو نوجوان ڈیم میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چکوال میں دو نوجوان ڈیم میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئے۔
چکوال کے علاقہ تھنیل فتوحی میں ایک کاشتکار کے اپنے بنائے ہوئے چھوٹے ڈیم میں علاقہ کے دو نوجوانڈیم میں کام کر رہے تھے۔ یہ دونوں گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
ڈیم میں پانی 20 فٹ تک گہرا تھا۔
چکوال کے ایک دیہاتی زمیندار نے اپنی زمینوں پر آبپاشی کے لئے برساتی اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کے لئے چھوٹا ڈیم خود تعمیر کروا رکھا ہے۔ اس ڈیم میں گہرائی 20 فٹ تک ہے۔ آج اس ڈیم کے پانی میں دو نوجوان ڈیم کے قریب موجود تھے۔ کاشتکار کا کہنا ہے کہ ڈیم میں کام کے دوران 24 سالہ فہیم رضا ولد محمد رئیس اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں گر کر ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کی کوشش میں 27 سالہ قیصر عباس ولد غلام عباس نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی۔ تیراکی نہ آنے کے باعث وہ بھی ڈوب گیا۔
مرنے والوں کے لواحقین کی ضد کے سبب دونوں مرنے والوں کی میتیں ہسپتال منتقل نہیں کی گئیں بلکہ قانونی کارروائی کے لیے ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں چھوٹا طیارہ گر گر تباہ ، 11 افراد ہلاک