فرانس میں چھوٹا طیارہ گر گر تباہ ، 11 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فرانس کے مشرقی علاقے نینسی میں چھوٹا طیارہ گر گر تباہ ہوگیا، حادثے میں 11 افرادہلاک ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والا سکائی ڈائیونگ طیارہ ہےجو ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہوا،سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،خبر ایجنسی کے مطابق مسافروں میں ایسے افراد شامل تھے جو پہلی مرتبہ ٹینڈم سکائی ڈرائیونگ کرنے جارہے تھے،بعض میڈیا رپورٹس میں تربیتی نرسوں کی موجودگی کا ذکر بھی آیا ہے۔
طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ پی سی 6 پیلاٹس تھا، جو ایک نجی کمپنی نے ابتدائی پیراشوٹ جمپ کے لیے کر ائے پر لیا تھا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : حسینہ واجد نے بنگلہ دیش واپس جانے کا اعلان کر دیا