یورپی یونین وینز ویلا کو زلزلہ متاثرین کیلئے 50 لاکھ یورو ہنگامی امداد دے گا

Jun 28, 2026 | 13:24:PM
یورپی یونین وینز ویلا کو زلزلہ متاثرین کیلئے 50 لاکھ یورو ہنگامی امداد دے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یورپی یونین نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرین کیلئے 50لاکھ یورو ہنگامی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سربراہ یورپی خارجہ پالیسی کایا کیلاس کا کہنا ہے کہ یورپ اس مشکل وقت میں وینزویلا کے ساتھ کھڑا ہے۔

یورپی یونین کا سیٹلائٹ نظام امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہا ہے،تباہ کن زلزلے پر وینزویلا کی قائم مقام صدر سے فون پر بات کی ہے۔

 خیال رہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی ہے جبکہ  3238 افراد زخمی ہیں۔

 خدشہ ہےکہ تقریباً 50 ہزار افراد لاپتہ ،3142 افراد بےگھر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:وینزویلا میں زلزلے سے 1430 ہلاکتیں ، 50 ہزار افراد لاپتا