وینزویلا میں زلزلے سے 1430 ہلاکتیں ، 50 ہزار افراد لاپتا 

Jun 28, 2026 | 12:43:PM
وینزویلا میں زلزلے سے 1430 ہلاکتیں ، 50 ہزار افراد لاپتا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی۔
 وینزویلا کے زلزلے کو 72 گھنٹے سے زائد ہوچکے ہیں ،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ہنوزجاری ہے۔ریاست لا گوئیرا کو فوجی کنٹرول میں دیدیاگیاہے ،اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں فیلڈ اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔
اب تک 3ہزار238افراد کے زخمی اور 3ہزار142 افراد کے بے گھر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائیں اور اسے فریز کردیں: حافظ نعیم الرحمان
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تقریباً 50 ہزار افراد لاپتا ہیں،امریکا، کولمبیا، چلی، میکسیکو، اسپین، فرانس، چین اور دیگر ممالک نے امداد بھی وینزویلا بھجوادی ہے۔