پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائیں اور اسے فریز کردیں: حافظ نعیم الرحمان

Jun 28, 2026 | 12:13:PM
پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائیں اور اسے فریز کردیں: حافظ نعیم الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائیں اور اسے فریز کردیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم اور شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورت حال پر ثالثی کی کوشش کررہے ہیں، سینئر سیاست دانوں اور حکومت سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ کشمیر کا تنازع بیٹھ کر حل کیا جائے مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں160 روپے کمی! وزیر پٹرولیم کا بڑا اعلان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت حکومت بڑھا سکتی ہے نہ کم، پیٹرول کی قیمت کا تعین عالمی منڈی کے مطابق ہوتا ہے، حکومت قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ہونی ہی نہیں چاہیے، آئی پی پیز کی ادائیگیاں روکنی چاہئیں، لیوی وہ بھی دیتا ہے جس کی آمدن ٹیکس کے قابل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا اور پیٹرول، ڈیزل کی لیوی بڑھا دی۔