سندھ میں بے رحم شکاریوں نے سوئی دھاگے سے نایاب پرندوں کی آنکھیں سی دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ میں بے رحم شکاریوں نے معصوم پرندوں پیلیکین کو پکڑ کے سمگل کرنے سے پہلے ان کی آنکھیں سوئی دھاگے سے سی دی تھیں۔
سندھ میں جنگلی حیات کے بے رحم شکاریوں نے نایاب پیلیکین پرندوں کو سمگل کرنے سے قبل ان کی آنکھیں سوئی اور دھاگے سے اس لیے سی دیں تاکہ وہ پرواز نہ کر سکیں اور مزاحمت نہ کریں۔
اس انسانیت سوز اور ظالمانہ واقعے کا جامشورو کی عدالت نے سخت نوٹس لیا۔
عدالت کی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے برآمد کیے گئے پرندوں کی آنکھوں سے ٹانکے احتیاط سے کھولے اور انہیں طبی نگہداشت فراہم کی۔
عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد جج نے برآمد ہونے والے 16 پیلیکین پرندوں کو ان کے قدرتی مسکن میں فوری طور پر آزاد کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں:نایاب آبی پرندوں نے پنجاب کی جھیلوں پر بسیرا کرلیا