ایران کےبحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملے ، خطے میں ہائی الرٹ

Jun 28, 2026 | 09:37:AM
ایران کےبحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملے ، خطے میں ہائی الرٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کی جانب سے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملے کئے گئے ہیں جس کے بعد خطے میں ہائی الرٹ ہے۔
 ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاہے کہ امریکی خلاف ورزی کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل روک دیا جائے گا، امریکی حملوں سے خطے پر ایرانی کنٹرول ختم نہیں کیا جاسکتا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے مزیدکہاگیاہے کہ امریکا نے مزید فوجی کارروائی کی تو ایران اس سے کہیں زیادہ سخت اور وسیع جواب دے گا،خطے کو امریکی اڈوں کیلئے جہنم بنا دیا جائے گا۔