عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں قید تنہائی کے خلاف درخواستوں کی سماعت پیرکوہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں مبینہ طور پر قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو دونوں قیدیوں کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کی علیمہ خان اور مبشرہ بی بی کی الگ الگ درخواستوں کی سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قیدی تنہائی میں رکھنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت پیر 29 جون کو ہو گی۔ ہائی کورٹ نے نئے ہفتہ کے روسٹرم میں ان درخواستوں کو پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے ہفتہ کے لئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، کاز لسٹ میں تحریر ہے کہ جسٹس خادم حسین سومر عمران خان اور بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھے جانے کے متعلق درخواستوں کی پیر (29جون) کو سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں آج اور کل زلزلے کیوں آئے؟ ماہرین ارضیات نے وجہ دریافت کر لی
عمران خان کی جانب سے ان کی بہن علیمہ خان اور مبشرہ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کی طرف سے درخواستیں دائر کی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔تاہم اس کے باوجود ان کی سماعت کا وقت اور بنچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے قریبی عزیزوں نے دونوں درخواستوں میں عدالت سے ان قیدیوں کی قید تنہائی کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر حملہ، جہاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات