پنجاب میں فرسٹ ایئرکی کتاب میں لاہورکے شاہی قلعہ کی جگہ لال قلعہ دہلی کی تصویرشائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شدید غفلت سامنے آئی ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے فرسٹ ائیرکی کیمسٹری بک میں لاہور کے شاہی قلعہ کے بجائے لال قلعہ دہلی کی تصویر شائع کردی گئی ہے،کیمسٹری کی کتاب میں ماحولیات کے باب میں سموگ کا مضمون شامل ہے،سموگ دکھانےکے لیے شاہی قلعہ لاہور کی جگہ دہلی کے لال قلعہ کی تصویر لگادی گئی ہے اور دہلی کےلال قلعہ کی تصویرکے نیچے لاہور قلعہ ہی لکھا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےکتاب میں غلط تصویر لگانے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد حقائق سامنے آنے پر کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بہترین جامعات کی QS درجہ بندی 2026ء جاری، 350 میں کوئی پاکستانی جامعہ شامل نہیں