وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کر دی ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیکشن کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں “انشااللہ” کہا، اس سے پہلے رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش دھماکہ، 8 افراد شہید