اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا 30 جون کا ڈیوٹی روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کا 30 جون کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔
یکم جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کے باعث نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے 4 ڈویژن اور 10سنگل بنچ دستیاب ہوں گے۔
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار 30 جون کو رخصت پر ہوں گے، سینئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی کا 30 جون کو بھی ڈویژن بنچ نہیں ہوگا۔
روسٹر کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی 30 جون ڈویژن بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے، پہلا ڈویژن بنچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا۔
دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا، تیسرا ڈویژن بنچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل، چوتھا ڈویژن بنچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی