اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری، اموات کی تعداد49ہوگئی

Jun 28, 2025 | 17:36:PM
اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری، اموات کی تعداد49ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں حالیہ بمباری سے فلسطینیوں کی اموات کی تعداد 49تک پہنچ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر ران دیمیررواں ہفتے  واشنگٹن روانہ ہوں گے جہاں فلسطین کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کیے جائیں گے .

 ذرائع کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد قوی امکان ہے کہ اسرائیل اور غزہ میں بھی جنگ بندی کا قیام عمل میں آئے.

 واضح رہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران ایران کی جانب سے غزہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی