لوئر دیر:  گودام میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

Jun 28, 2025 | 15:50:PM
لوئر دیر:  گودام میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لوئر دیر کے علاقے خال مارکیٹ میں واقع ایک کباڑ کے گودام میں دستی بم پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور نعشوں و زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال آر ایچ سی خال ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناحت روئیداد، امین اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا :مون سون بارشیں،جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری