کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پرمحفوظ فلائٹس آپریشن کے حوالے سے بڑافیصلہ

Jun 28, 2025 | 14:06:PM
کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پرمحفوظ فلائٹس آپریشن کے حوالے سے بڑافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)مون سون بارشوں کے باعث کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پر پرندوں کی آمدنے طیاروں کے لیے نئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

 نوٹم کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمحفوظ فلائٹ آپریشن کے حوالے سے انتظامیہ نے بڑافیصلہ کرلیاجس کے تحت یکم جولائی سے لاہورایئرپورٹ کے رن وے یکم جولائی سے 15 ستمبر 2025 تک دستیاب نہیں ہوں گے ۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کا آگاہ کردیاہے،نوٹم کے مطابق لاہور ایئرپورٹ روزانہ صبح پانچ سے اٹھ بجے تک ہوگا،ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی صوابدید پر رن وے فوری طور پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

کراچی ایئرپورٹ پر بھی مختلف اوقات میں پرندوں کے پیش نظر پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔