چاہت فتح علی خان کا گا نا قمیض تیری کالی سوشل میڈیا پروائرل

Jun 28, 2023 | 21:50:PM
چاہت فتح علی خان کا گا نا قمیض تیری کالی سوشل میڈیا پروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) اپنی منفرد گائیگی اور مزاحیہ انداز میں گانے سے مشہور ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کا مشہور گانا"قمیض تیری کالی نی  سوہنا پھلاں والی" نئے انداز میں گا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیز کردیا, جس کے بعد میمز کی بھرمار ہوگئی۔

چاہت فتح علی خان کا گانا سننے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کی تعریف کی ہے تو کچھ نے چاہت فتح کی گائیگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے ان کے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رتی برابر شک نہیں کہ برصغیر کی تاریخ میں چاہت فتح علی خان جیسا گلوکار پیدا نہیں ہوا‘۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

ایک صارف نے تو چاہت فتح علی خان کو بھارتی گلوکاروں سے بہتر قرار دے دیا، صارف نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "چاہت فتح علی خان بھارتی گلوکاروں سے بہتر ہے وہ کم ازکم کچھ نیا تو کر رہے ہیں۔"