انٹربینک میں ڈالر 1.7 پیسےسستا، روپےسے دباؤ کم ہوگیا

Jun 28, 2022 | 12:00:PM
انٹربینک میں ڈالر 1.7 پیسےسستا، روپےسے دباؤ کم ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انٹربینک سے روپے کی قدر کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 207 روپے 94 پیسے سے کم ہوکر 206 روپے 87 پیسے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بھی کاروباری دن کے آغاز سے لیکر ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ پہلےانٹربینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہوا  28 جون کو انٹربینک میں امریکی   ڈالر 207روپے سے کم ہوکر 206.75 روپے  کا ہوگیا.

 تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 206.75 روپے تک ٹریڈ ہوا، ماہرین کے مطابق چائنیز کنسورشیم سہولت کے 2.30 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد روپے پر دباو کم ہوا ہے، 
 واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی رقم اگلے ماہ ملنے کےبعد روپے پر پرشیر مزید کم ہوجائے گا ۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 207 روپے سے نیچے آگیا ۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق عام طور پر انٹر بینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر زیادہ ہوتی ہے لیکن یہ کافی عرصے بعد دیکھا جارہا ہے کہ انٹر بینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.44روپے کم ہوئی۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ فروخت کا رجحان زیادہ ہے جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کمی آرہی ہے۔ کرنسی ڈیلرز ڈالر انٹر بینک میں فروخت کررہے ہیں۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ چین سے 2.3ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جب کہ آئی ایم ایف سے بھی پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے جس کے بعد پاکستان کے لئے کئی اور دروازے بھی کھل جائیں گے،اس تناظر میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا کوئی جواز نہیں تاہم ملک بوستان کے مطابق مالی سال ختم ہونے کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں اپنا منافع باہر منتقل کررہے ہیں۔