پی سی بی نے خواتین کھلا ڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔۔ ماہانہ وظیفے میں 10 فیصد اضافہ

Jun 28, 2021 | 18:07:PM
پی سی بی نے خواتین کھلا ڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔۔ ماہانہ وظیفے میں 10 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جا نب سے خواتین کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ برائے سیزن 22-2021 کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں 12 خواتین کرکٹرز شامل ہیں۔ تمام کٹیگریز میں ماہانہ وظیفے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔جویریہ خان اور بسمہ معروف اے کٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ ندا ڈار کی بی کٹیگری میں ترقی ہوئی ہے۔ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر 2020 فاطمہ ثناء کو کٹیگری سی میں جگہ مل گئی، کائنات امتیاز اور نشرہ سندھ بھی کٹیگری سی کا حصہ بن گئیں۔فاطمہ ثناء کے علاوہ گزشتہ سال ایمرجنگ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی تمام کرکٹرز رواں سال بھی ایمرجنگ کٹیگری میں شامل ہیں۔گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی خواتین کی تعداد نو تھی۔

 اعلان کردہ کنٹریکٹ یکم جولائی سے لاگو ہوں گے۔ ان 12 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی اے ،بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔کٹیگری اے میں بسمہ معروف اور جویریہ خان،کٹیگری بی میں عالیہ ریاض،ڈیانا بیگ اور ندا ڈار جبکہ کٹیگری سی میں انعم امین، فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو ،عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز شامل ہیں۔ایمرجنگ ویمنز کنٹریکٹ میں عائشہ نسیم، کائنات حفیظ، منیبہ علی صدیقی، نجیہہ علوی،رامین شمیم، صباء نذیر ،سعدیہ اقبال اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ سے متعلق خبریں ۔۔ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ نے حقا ئق وا ضح کر دئیے