حریم شا ہ سے متعلق خبریں ۔۔ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ نے حقا ئق وا ضح کر دئیے

Jun 28, 2021 | 17:44:PM
حریم شا ہ سے متعلق خبریں ۔۔ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ نے حقا ئق وا ضح کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)پی پی پی کے میرپورخاص سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق چلنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذو الفقا رعلی شاہ نے انہیں اپنے خلاف سازش قرار دے دیااور فیس بک پیج پر اردو میں وضاحتی بیان جاری کیا کہ حریم شاہ سے منسوب ان سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخالفین یہ خبریں اس وجہ سے پھیلا رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان پر شدید تنقید کی تھی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ان کے میڈیا ترجمان صدام کنبھر چلا رہے ہیں۔ 

کنبھر نے سندھی زبان میں ایک مبہم پوسٹ کی تھی۔ پوسٹ کو ایسا سمجھا گیا کہ شاید ذوالفقار علی شاہ نے حریم شاہ سے شادی کی ہے، جس کی وجہ سے کئی لوگوں نے جعلی خبریں پھیلانا شروع کیں۔ جلد ہی سید ذالفقار علی شاہ نے اپنی وضاحتی پوسٹ میں تمام خبروں کو جعلی قرار دیا۔

یا د رہے کہ ذو الفقا رعلی شاہ نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ ان کے حوالے سے کس طرح کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا ذکر کیا۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے 28 جون کی صبح تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ایک رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی لیکن انہوں نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نادیہ خان کے بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے آنسو چھلک پڑے