امریکی ناظم الامور کی وزیرِ خزانہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Jul 28, 2025 | 18:20:PM
امریکی ناظم الامور کی وزیرِ خزانہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: امریکی ناظم الامور کی وزیرِ خزانہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) امریکی ناظم الامور مس الزبتھ ہورسٹ نے وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مثبت اور مستحکم دوطرفہ تعلقات کے اعادے کا اظہار کیا گیا ،وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی میں امریکہ کی طویل مدتی معاونت پر شکریہ ادا کیا، وزیر خزانہ نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران حاصل کی گئی میکرو اکنامک استحکام کے لیے امریکی تعاون کو سراہا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط میں پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا،سینیٹر اورنگزیب نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے  امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندہ سفیر جیمیسن گریئر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے مثبت نتائج کا ذکر کیا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ،وزیر خزانہ نے امریکہ کو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے روایتی شعبوں سے ہٹ کر تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

وزیر خزانہ کا ہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان آئی ٹی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون اہم ہے وزیر خزانہ ،وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔

 الزبتھ  ہورسٹ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اصلاحات پر مبنی حکومتی پالیسی کو سراہا،امریکی ناظم الامور نے پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا،الزبتھ ہورسٹ نے پاکستان میں سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے امریکہ کی مستقل حمایت اور دوطرفہ کاروباری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ