تھرپارکر: 3 ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کے کیس کا ایک اور ملزم گرفتار

Jul 28, 2025 | 10:33:AM
تھرپارکر: 3 ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کے کیس کا ایک اور ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تھرپارکر میں 3 ماہ قبل لڑکی کو قتل کر کے کنویں میں پھینکنے کے مقدمے میں تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل نگرپاکر کے نواحی گائوں نیباڑو میں 3 ماہ قبل پیش آیا تھا جہاں پر رات کو نیند میں سوئی ہوئی لڑکی دھانی کپری کو غیرت کے نام پر باپ اور بھائی نے کلہاڑی مار کر قتل کیا اور لاش قریبی ویران کنویں میں پھینک کر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا تھا۔

لڑکی کی ماں نے اپنے بھائی کو یہ سب واقعہ بتایا جس پر لڑکی کے ماموں نے 19 اپریل کو نگرپاکر پولیس اسٹیشن پر پہنچ کر قتل کی اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لا کر باپ بادل کپری اور بھائی میر حسن کو گرفتار کرلیا اور قتل کا مقدمہ درج کیا۔

اسی کے ساتھ ہی لڑکی کے مامو نے مقتولہ کی ماں کا حوالہ دے کر ایف آئی آر میں لکھوایا کہ لڑکی کے محلے کے ایک لڑکے کے جنسی تعلقات تھے۔

فارنزک اور ڈی این ای رپورٹ میں لڑکی 5 ماہ کی حاملہ ہونے تصدیق ہوئی ہے اور بچے کا ڈی این اے محلے کے لڑکے قاسم سے میچ ہوئے ہیں۔ پولیس نے قاسم کو گرفتار کر کہ عدالت میں پیش کیا۔

پولیس کے انویسٹی گیشن افسر کے مطابق قاسم نے بیان دیا کہ اس کے لڑکی کے ساتھ گزشتہ 3 سال یعنی 14سال کی عمر سے جنسی تعلقات تھے جس پر عدالت نے اسے جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ لڑکی کے قاتل باپ اور بھائی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔