نارووال میں نادرا عملے کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

Jul 28, 2023 | 21:33:PM
نارووال میں نادرا عملے کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
کیپشن: نادرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نارووال میں نادرا عملے نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان شناختی کارڈ بنوانے کے بہانے متاثرہ لڑکی کو اپنے گھر لے کر گئے تھے،نادرا عملے پر لڑکی سے زیادتی کی ایف آئی آر کٹ گئی۔مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ نادرا دفتر گئے، عملے نے بیٹی کو وہیں روک لیا جبکہ والدہ کو دستاویزات لینے کیلئے واپس بھجوا دیا، ملزمان متاثرہ لڑکی کو دستاویزات تیار کرانے کیلئے اپنے گھر لے گئے جہاں اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سرکل نارووال کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی،پولیس نے نادرا کے دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بینک سے 50 ہزار تک رقم نکلوانے پر کتنی کٹوتی ہوگی؟ بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر