مانسہرہ؛ سیاحوں کی وین اور کار میں تصادم،8 افراد جاں بحق،10 افراد زخمی 

Jul 28, 2023 | 17:21:PM
مانسہرہ؛ سیاحوں کی وین اور کار میں تصادم،8 افراد جاں بحق،10 افراد زخمی 
کیپشن: حادثے کے بعد وین میں آتشزدگی کے سے دھواں اٹھ رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابو سرٹاپ کے دامن گیٹی داس میں سیاحوں کی وین اورکار حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کے گیٹی داس کے مقام پر ہائی ایس اورکار آپس میں ٹکراگئیں،تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جا گریں،جس کے نتیجے میں ہائی ایس میں آگ لگ گئی،حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے،حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ کیو چلاس منتقل کیا جا رہا ہے۔
ہائی ایس میں 14 جبکہ کار میں 4افراد سوار تھے،حادثے کا شکار ہونیوالی فیملی کا تعلق ساہیوال سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی واپسی کی تاریخ کیا ہے؟سلیم بخاری کی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی