گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 28, 2023 | 10:48:AM
گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔لاہورمیں پانڈواسٹریٹ سے شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ،جلوس میں شرکت کرنے والوں کی سخت چیکنگ ،نکلسن روڈ سے نکلنے والاجلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ،مرکزی جلوسوں کے روٹ پرموبائل سروس بند رہے گی۔
2۔کراچی میں نو محرم کا پہلا جلوس لیاقت آباد بابِ فاطمہ سے برآمد ہوگیا،عزاداران حسین ماتم داری کریں گے ،جلوس مقررہ راستوں سے ہوکر نمائش کے مقام پر مرکزی جلوس میں ضم ہوگا، راولپنڈی میں امام بارگاہ فاطمیہ سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پراختتام پذیر ہوگا،جلوسوں میں نوحہ خوانی اور ماتم داری جاری ،سکھر سے مرکزی جلوس نمازظہرین کے بعد نکلے گا۔
3۔کشمور میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز ،،گیھل پور میں ڈاکووُں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ا ٓٹھ ڈاکو مارے گئے ،مقابلے کے دوران متعدد زخمی ، مارے گئے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک ،ایک کروڑ روپے مقرر تھی ،،کچے میں ملزموں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری۔
4۔لاہور کے علاقے برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ ،فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے 3 ملزم ہلاک،پولیس کے مطابق سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کی ، ہلاک ملزمان نے تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: