شعیب صدیقی کے گھر پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ 

Jul 28, 2022 | 23:12:PM
تحریک انصاف، سابق رہنما شعیب صدیقی، گھر پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ،
کیپشن: شعیب صدیقی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شعیب صدیقی کے گھر پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ ،گھر پر پتھراﺅ، گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی،حملے کے وقت شعیب صدیقی گھر پر موجود نہیں تھے ۔
شعیب صدیقی کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے گھر کا گھیراﺅ کیا،ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ، حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ میں گھر پر موجود نہیں تھا، ملازم نے فون کر کے حملے کا بتایا،سابق رہنما کا کہناتھا کہ 15 سے 20 لوگ آئے تھے اور گھر پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس ، چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مسترد