نوازشریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 28, 2022 | 14:59:PM
نوازشریف،واپسی، شہباز شریف ،بڑا قدم
کیپشن: نواز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نواز شریف کی وطن واپسی کب ہوگی؟ صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے غیرمعمولی اجلاس سے قبل ن لیگ اپنا اجلاس منعقد کرے گی۔

اس اجلاس میں نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے جبکہ مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اہم پارٹی وزرا اور عہدیداران شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال پر جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی: خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور ہوگا۔