ڈالر کی اونچی اڑان، ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Jul 28, 2022 | 12:24:PM
ڈالر،اونچی اڑان، ملکی تاریخ ،تمام ریکارڈ ،ٹوٹ
کیپشن: انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔ روپے پر دباؤ کی وجہ سے انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 98 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر پہلی مرتبہ 240 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آج بینک دفاتر کے اختتام کے وقت انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 239 روپے 94 پیسے تھی۔ اس طرح ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں 1.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے 241 روپے سے بڑھ کر 243 روپے کی بلند سطح قائم کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 10 کاروباری روز میں ڈالر 30 روپے 20 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اتحادی حکومت آنے سے اب تک امریکی ڈالر کی قدر میں 57 روپے 92 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا وفاقی حکومت چھوڑنے کا فیصلہ؟ بڑی خبر آگئی

واضح رہے کہ 12 اپریل 2022 کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے کا تھا۔ ڈالر کی اونچی اڑان سے پاکستانی قرضوں کے بوجھ میں مجموعی طور پر 6600 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔