بہت شرم کی بات ہے کہ اس ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں۔۔سجل علی

Jul 28, 2021 | 21:55:PM
بہت شرم کی بات ہے کہ اس ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں۔۔سجل علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)معروف پا کستانی  اداکارہ و ماڈل سجل علی نہ صرف پاکستان بلکہ بھا رتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں۔وہ بھی ملک میں گھریلو تشدد بالخصوص خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر بول پڑیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر  ملک میں خواتین کی حفاظت کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے لکھا کہ ’یہ بہت شرم کی بات ہے کہ اس ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں ہے۔

سجل کا کہنا تھا کہ جب آپ گھریلو تشدد سے متعلق بل مسترد کرتے ہیں تو پھر آپ اس معاملے کے اصل مجرموں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ جو بھی اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے وہ ایسے لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بختاور بھٹو زرداری نے شوہر محمود چوہدری کی 33ویں سالگرہ منائی