بختاور بھٹو زرداری نے شوہر محمود چوہدری کی 33ویں سالگرہ منائی

Jul 28, 2021 | 20:43:PM
 بختاور بھٹو زرداری نے شوہر محمود چوہدری کی 33ویں سالگرہ منائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کی 33ویں سالگرہ منائی۔

تفصیلا ت کے مطابق بختاور بھٹو رزداری نے شوہر محمود چوہدری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر  انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کیک کی تصویریں شیئر کی ہیں جوکہ اُنہوں نے خصوصی طور پر محمود چوہدری کی 33ویں سالگرہ کے لیے تیار کروایا ہے۔

ان  تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بختاور بھٹو نے محمود چوہدری کے لیے نیلے اور سفید رنگ کا کیک تیار کروایا جبکہ یہ کیک 33 کے ہندسوں کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے محمود چوہدری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کا غیر ملکی ڈا کٹر وں کیلئے شا ندار اعلان