شاہ محمود قریشی کی بحرین کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Jul 28, 2021 | 20:32:PM
شاہ محمود قریشی کی بحرین کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منامہ میں بحرین کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاک بحرین تعلقات، یکساں مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں معاشی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان، بحرین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم فیٹف کے معاملے پر بحرین کی طرف سے فراہم کردہ حمایت پر تہہ دل سے ممنون ہیں،وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران ،سلطنت بحرین کی جانب سے بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک بحرین وزارتی کمیشن ، باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم فورم کی حیثیت رکھتاہے، بحرینی نائب وزیرا عظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ نے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا غیر ملکی ڈا کٹر وں کیلئے شا ندار اعلان