بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا کہاں ہیں اور آجکل کیا کر رہی ہیں۔۔۔؟

Jul 28, 2021 | 12:19:PM
بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا کہاں ہیں اور آجکل کیا کر رہی ہیں۔۔۔؟
کیپشن: ھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ جھلکا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ جھلکا  آج اپنا 49 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں، وہ فلم ’جو جیتا وہی سکندر  سے راتوں رات سٹار بن گئی تھیں۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ عائشہ جھلکا کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔ بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے 90 کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر راج کیا تھا۔ ان کا شمار اب ان فیمیل اداکاروں میں ہوتا ہے جو فلم انڈسٹری کی چکاچوند زنگی سے بہت دور ہیں۔
بھارتی کے ایک نجی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق  عائشہ جھلکا کی مسکراہٹ اور خوبصورت بولتی آنکھوں نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا دیا تھا۔ 28 جولائی 1972 کو پیدا ہوئیں عائشہ جھلکا نے ہندی فلموں کے علاوہ اڑیا، تیلگو اور کنڑ زبان کی فلموں میں بھی کام کیا۔ فلم ’قربان‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی عائشہ جھلکا کو ’جو جیتا وہی سکندر‘ فلم سے پہچان ملی۔ عامر خان کے ساتھ اس فلم کو روکنے کے بعد عائشہ جھلکا بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ میں شمار ہوگئی تھی۔ 

بے حد خوبصورت اور معصوم چہرے والی اداکارہ عائشہ جھلکا ’کھلاڑی‘، ’دل کی بازی‘، ’وقت ہمارا ہے‘، جیسی فلموں میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اکشے کمار اور عائشہ کی جوڑی کو بھی کافی پسند کیا گیا۔ عائشہ جھلکا کا نام پہلے ان کے کو سٹار  اکشے کمار کے ساتھ جڑ گیا تھا۔ ان کے افیئر کی خبریں بالی ووڈ  میں خوب آیا کرتی تھیں۔اس کے بعد عائشہ جھلکا کا نام نانا پاٹیکر کے ساتھ بھی جڑا تھا۔ حالانکہ ان خبروں کی کبھی تصدیق نہیں ہوئی۔  

2003 میں عائشہ جھلکا نے بھارتی بزنس مین سمیر وصی سے شادی کرکے گھر بسا لیا اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ عائشہ آخری بار سال 2018 میں فلم ’جینیس‘ میں نظر آئی تھیں۔ خبروں کے مطابق عائشہ جھلکا ان دنوں سماجی خدمات سے متعلق کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے شوہر کے ساتھ ملکر بزنس سنبھال رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  شلپا سیٹھی کے گرفتار شوہر کے بارے میں بڑا عدالتی حکم