توانائی کی لاگت کم کرنے کے آپشنز زیر غور ہیں، وزیر خزانہ نے اپٹما کے وفد کو خوشخبری سنادی

Jan 28, 2026 | 23:25:PM
 توانائی کی لاگت کم کرنے کے آپشنز زیر غور ہیں، وزیر خزانہ نے اپٹما کے وفد کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی  ملاقات میں اپٹما  کے وفد نے برآمدی شعبے کو درپیش مسائل سے  وزیرخزانہ کو آگاہ کیا۔
اپٹما  کے وفد کی قیادت اپٹما کے  چیئرمین کامران ارشد نے کی ۔

اپٹما کےوفد نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ  ملکی ایکسپورٹس کو عالمی منڈی میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔بڑھتی کاروباری لاگت  کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے۔  توانائی کے اخراجات، ٹیکس اور ریگولیٹری اخراجات مسابقت کو متاثر کر رہے ہیں۔پالیسی میں تسلسل اور استحکام کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ اورنگ زیب نے اپٹما کے رہنماؤں سے گفتگو میں کہا،  ٹیکسٹائل انڈسٹری ملکی برآمدات اور روزگار میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔  حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو اقتصادی اصلاحات کے فریم ورک میں سپورٹ کرے گی۔ بزنس کے لیے سازگار اور منصفانہ ماحول حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ توانائی کی قیمتیں اور دستیابی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے اہم مسئلہ ہیں۔ توانائی کی لاگت کم کرنے کے آپشنز زیر غور ہیں۔

حکومت مالی نظم و ضبط کے ساتھ صنعتی مسابقت کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  آسٹریلیا میں شدید گرمی، کئی علاقوں میں ٹمپریچر کے ریکارڈ ٹوٹ گئے 

انہوں نے کہا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات متوازن انداز میں کی جا رہی ہیں۔ فوری نوعیت کے صنعتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے۔ 

وزیر خزانہ نے کہا، پالیسی نوعیت کے معاملات بجٹ اور ادارہ جاتی عمل کے تحت حل ہوں گے۔

اس اہم اجلاس میں  وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن اور وزارت خزانہ کے سینئیر افسران نے بھی وزیر خزانہ کی معاونت  کی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  یورپی یونین انڈیا تجارتی معاہدہ پاکستان کی صنعتوں کیلئے بڑا خطرہ ہے ،گوہر اعجاز