یورپی یونین انڈیا تجارتی معاہدہ پاکستان کی صنعتوں کیلئے بڑا خطرہ ہے ،گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ یورپی یونین انڈیا تجارتی معاہدہ پاکستان کی صنعتوں کے لیے بڑا خطرہ ہے ،یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ملنے والا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا، ای یو انڈیا تجارتی معاہدے سے پاکستان کی 9 ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ متاثر ہو سکتی ہیں۔
سابق نگراں وفاقی وزیر اورچیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یورپی یونین اور انڈیا کے درمیان ہونیوالے حالیہ تجارتی معاہدے کو پاکستان کی صنعتوں کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ملنے والا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا۔ پاکستان سمیت تمام علاقائی ممالک پر اب زیرو ٹیرف کا اطلاق ہوگا ۔اس سے قبل پاکستان کے لیے یورپی یونین نے زیرو ٹیرف فراہم کیا ہوا تھا۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ یورپی یونین اور انڈیا کے تجارتی معاہدے سے پاکستان کی 9 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس متاثر ہوسکتی ہیں اور اس معاہدے سے ایک کروڑ لوگ بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت کو ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کے لیے آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو علاقائی نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔ صنعتوں پر ٹیکسز کی شرح علاقائی ممالک کے برابر کی جائے ۔صنعتوں کی کاروباری لاگت کو ہمسایہ ممالک کے برابر کیا جائے۔ ملکی صنعتیں سسٹم کی نا اہلی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی جیل سے کب باہر آئیں گے؟ گورنر کے پی نے بتا دیا