بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ کے طیارے کو حادثے سے قبل پائلٹ کی گفتگو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے قبل طیارے کے پائلٹ کی گفتگو سامنے آگئی۔
طیارے کے حادثے سے قبل کیا ہوا تھا؟ اس حوالے سے بھارتی ایوی ایشن وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے اطلاع دی تھی کہ اسے رن وے نظر نہیں آ رہا۔
بیان میں بتایا گیا کہ اس کے بعد طیارے نے ابتدا میں گو اراؤنڈ (دوبارہ بلندی کی طرف جانا شروع کرنے) کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں ریکارڈ توڑ گرمی ، درجہ حرارت 50ڈگری تک پہنچ گیا
واضح رہے کہ آج مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ لینڈنگ کے دوران بارامتی، ضلع پونے کے قریب حادثے کا شکار ہوا، اس حادثے میں اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار 4 دیگر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارت کے مرکزی وزیر برائے ایوی ایشن کے رام موہن نائیڈو نے بدھ کو اس حوالے سے بتایا کہ بارامتی ہوائی اڈے کے قریب حد نگاہ کم تھی، جس کے باعث اجیت پوار اور چار دیگر افراد کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایوی ایشن ٹیمیں اس حادثے کی تحقیقات کےلیے پہنچ گئی ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کی کوشش کے موقع پر حد نگاہ بہت کم تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مصروف شاہراہ پر چلتی گاڑی سے بچہ گرنے کی ویڈیو وائرل، ماں گرفتار