عمان میں فرانسیسی سیاحوں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی،3ہلاک

Jan 28, 2026 | 14:27:PM
عمان میں فرانسیسی سیاحوں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی،3ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمان میں 23 فرانسیسی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی بیچ سمندر میں ڈوب گئی، حادثے میں 3 سیاح ہلاک ہو گئے۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں فرانسیسی سیاحوں کو سیر و تفریح کے لیے لے جانے والی کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار تمام پچیس افراد کھلے سمندر میں گر گئے، کشتی الٹنے کے واقعے میں تین فرانسیسی سیاح ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

کشتی اپنے صاف پانی اور خوبصورت زیر آب ماحول کے لیے مشہور دیمنیات جزائر جا رہی تھی، یہ عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام مسقط کے شمال مغرب میں واقع ہے اور دنیا بھر کے غوطہ خوروں کی پسندیدہ جگہ ہے۔

عمان پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی کے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ جزیرہ نما عرب ملک عمان اپنے خوب صورت پہاڑوں، ساحلی مناظر اور غوطہ خوری کے لیے مشہور ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فرانسیسی سیاح عمان میں عالمی شہرت یافتہ ڈائیونگ اسپاٹ پر جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری،ہنڈائی پاکستان کی مشہور زمانہ گاڑی لینا ہوا آسان

روئٹرز کے مطابق عمانی پولیس نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بتایا کہ مسافروں میں فرانسیسی سیاحوں کا ایک گروہ، ایک ٹور گائیڈ اور کشتی کا کپتان شامل تھا، کشتی خلیجِ عمان میں سلطان قابوس بندرگاہ سے تقریباً ڈھائی بحری میل کے فاصلے پر تھی جب وہ الٹ گئی۔ ہلاک ہونے والوں کے علاوہ دو سیاح معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔