اداکارہ اقرا عزیز نے نومولود بیٹی کا نام بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی نومولود بیٹی کے نام کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ۔
اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام صوفیہ حسین رکھا گیا ہے،انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے خوبصورت تحفہ عطا کیا ہے۔
اقرا عزیز نے پوسٹ کے ساتھ مختصر کیپشن لکھا’’الحمدللہ‘‘، جو خاندان میں نئی خوشی کی عکاسی کرتا ہے۔
جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، مداحوں اور شوبز شخصیات نے تبصرہ سیکشن میں مبارکبادوں اور دعاؤں کی بھرمار کر دی۔
پوسٹ شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی طرف سے نیک خواہشات، دعاؤں اور گرمجوش مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، بہت سے لوگوں نے ننھی صوفیہ کے لیے روشن مستقبل اور صحت و خوشی کی دعائیں کی ہیں۔
اس سے قبل اداکار یاسر حسین نے 24 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بچی کا چہرہ اور نام ظاہر کیے بغیر ہسپتال کی شناختی پٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئےاقراء عزیز کا شکریہ ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے 2019 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں پہلا بیٹا کبیر جولائی 2021 میں پیدا ہوا تھا۔