زمین سے سونا اگلنے لگا،لوگوں کوبہترین روزگارمل گیا

Jan 28, 2026 | 09:58:AM
 زمین سے سونا اگلنے لگا،لوگوں کوبہترین روزگارمل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سمیع اللہ)گلگت بلتستان کا ضلع دیامر زمین سے سونا اگلنے لگا جس سے لوگوں کے لئے روزگارکے نئے مواقع پیداہوگئے۔
مقامی لوگ ماہانہ بڑی مالیت کا سونا نکال رہے ہیں جس سے ہزاروں لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دریائے سندھ کے کناروں سے سونے کے ذرات تلاش کرنے کا پیشہ بہترین کاروبار اور بہترین ذریعہ معاش بن چکا ہے، سونے کے ذرات تلاش کرنے کے پیشے سے ہزاروں لوگ منسلک ہو چکے ہیں جو مقامی لوگوں کے لئے بہترین ذریعہ معاش کے طور پر سامنے آچکا ہے۔
 سونا تلاش کرنے کے پیشے سے منسلک لوگوں کے لئے چلاس میں ایکسویٹر کم پڑ گئے ہیں جس کے لئے ملک کے دیگر شہروں سے ایکسویٹر منگوائے جارہے ہیں۔
دریائے سندھ کے کناروں سے سونے کے ذرات تلاش کرنے کا پیشہ صدیوں پرانا ہے مگر پرانے لوگ قدیم طریقے سے چھوٹے پیمانے پر سونے کے ذرات تلاش کررہے تھے، گلگت بلتستان میں موجود سونیوال قبائل کا صدیوں سے یہ پیشہ رہا ہے اور یہی پیشہ ان کے لئے ذریعہ معاش رہا ہے مگر  چند سال قبل ایکسویٹر سے سونا تلاش کرنے کا تجربہ کیاگیاجس کامیاب رہااوراب ہزاروں لوگ اس پیشے سے منسلک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قیامت قریب تر ہے، جوہری ماہرین نے خبردار کر دیا
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے بعد مٹی میں موجود اربوں روپے مالیت کا سونا زیر آب آئے گا، دیامر بھاشا ڈیم میں زیر آب آنے والی اراضی کی مالیت سونے کی مالیت سے کم ہے ،تاہم مقامی لوگوں کی جانب سے غیر معمولی طور سے سونا تلاش کرنے کاسلسلہ جاری ہے، سونے کے ذرات تلاش کرنے کا کام ایسے جاری رہا تو ڈیم بھاشا ڈیم کی تعمیر تک دیامر کی مٹی میں موجود اربوں مالیت کا سونا ملنے کے امکانات روشن ہیں۔