روس، چین کا ایران اور وینزویلا پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

Jan 28, 2026 | 09:11:AM
روس، چین کا ایران اور وینزویلا پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )روس اور چین کی قیادت نے دفاعی اتحاد کے تحت ایران اور وینزویلا پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر دفاع اور چینی ہم منصب کے درمیان ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے عالمی سکیورٹی کی بدلتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو عالمی سکیورٹی صورتحال کا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے، عالمی ماحول میں تیز تبدیلیوں کے پیش نظر مشترکہ جوابی اقدامات ضروری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت بارے تشویشناک انکشاف،شیر افضل مروت بھی میدان میں آگئے

بیلوسوف نے کہا کہ مستقل فوجی تعاون اور تجربات کا تبادلہ دونوں ممالک کیلئے ناگزیر ہے، خطرے کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہم آہنگی ضروری ہے۔

دوسری طرف چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے روسی ہم منصب کے مؤقف کی مکمل تائید کی، چینی وزیر دفاع نے سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ہنگامی صورتحال میں مشترکہ ردعمل دینے پر زور دیا۔