سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Jan 28, 2023 | 11:32:AM
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، گوجرانوالہ اور راولپنڈٰی سے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملک بھر میں دہشتگرد عناصر اور کارروائیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایسی ہی دو کارروائیوں میں سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے تین مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت کتاب خان، ارشاد الحق اور محمد ارشد صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جن سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حیدرآباد: ایف آئی اے کی کارروائی، لاکھوں کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

اس کے علاوہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی مشتبہ افراد کی اطلاع پر کومبنگ آپریشنز کیے گئے اور ایک ہفتے کے دوران 471 کومبنگ آپریشنز میں 23 ہزار 3 سو 81 افراد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا گیا۔ اس دوران 95 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 75 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔