یااللہ خیر۔۔ رات گئے زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوف کا شکار

Jan 28, 2022 | 22:54:PM
پشاور، صوبے کے کئی علاقے، زلزلے سے لرز اٹھے، لوگوں، خوف و ہراس، پھیل گیا،
کیپشن: زلزلہ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور سمیت صوبے کے کئی علاقے رات گئے زلزلے سے لرز اٹھے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاور سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس پر لوگ خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 1 اور گہرائی 160 کلومیٹرزیرزمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے دیر، مالاکنڈ، سوات اور چترال میں بھی محسوس کئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!!شہر میں زوردار دھماکہ ۔۔۔