بھارتی حکام نے اداکار گلوکار گپی گریوال کو اٹاری بارڈر پر روک لیا 

Jan 28, 2022 | 16:03:PM
اٹاری بارڈر، روک لیا گیا
کیپشن: گپی گریوال ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی حکام نے اداکار گلوکار گپی گریوال کو اٹاری بارڈر پر روک لیا ۔ذرائع کے مطابق گپی گریوال کے پاس واہگہ کے راستے لاہور آنے کا بھارتی محکمہ داخلہ کا اجازت نامہ نہیں ملا۔
ذرائع کے مطابق گپی گریوال کینیڈین شہری ہیں لیکن انہیں بھارت سے پاکستان آنے کے لئے این اوسی کی ضرورت ہے بھارتی حکام انہیں اجازت نامہ نہیںدے رہے ۔ذرائع کے مطابق گپی گریوال کا لاہور آنے کا ویزہ ایک روز کے لئے بڑھا دیا گیا۔گپی گریوال بھارتی حکام سے اجازت ملتے ہی واہگہ کے راستے لاہور ا جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں میں دھوکہ۔۔ اپنا بجلی کا بل غور سے دیکھیں