ریلوے میں گریڈ 19 اور20 افسروں کے تبادلے

Jan 28, 2021 | 18:31:PM
ریلوے میں گریڈ 19 اور20 افسروں کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ریلوے حکام نے گریڈ 19 اور 20 کے اعلی افسروں کے تبادلے کردیئے، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس ریلوے لاہورکو بھی تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے شعبہ مکینیکل گریڈ 19 کے افسر ناصر خلیلی کو ڈی ایس ریلوے لاہور، عامر نثار چوہدری کو چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹریکشن جبکہ گریڈ 20 کے افسر حفیظ اللہ کو ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے تعینات کر دیا گیا ہے۔
 ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پرویز ارشد کو انچارج پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، ڈپٹی چیف انجینئر ٹریک امجد اقبال کو ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور اینڈ ملتان جبکہ جوائنٹ ڈائریکٹر والٹن قمر الزماں بھٹی کو ڈائریکٹر لینڈ راولپنڈی اینڈ پشاور تعینات کر دیا گیاہے۔