کورونا ویکسین کا چین کیساتھ ٹرائل مکمل، جلد نتائج آجائیں گے

Jan 28, 2021 | 13:01:PM
کورونا ویکسین کا چین کیساتھ ٹرائل مکمل، جلد نتائج آجائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کا چین کے ساتھ چلنے والا ٹرائل مکمل ہوگیا، چند روز میں نتائج آجائیں گے، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، پنجاب میں کورونا سے اموات کی شرح میں کمی ہوئی۔

 راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 52 لاکھ صحت کارڈ تقسیم ہوچکے، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت ہوگی، خیبرپختونخوا میں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کر دیا گیا، وزیراعظم چاہتے ہیں پاکستان فلاحی ریاست بنے، ہم انسانوں کی صحت پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔