پاک افغان جنگ، پی ٹی اے کی انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت 

Feb 28, 2026 | 23:04:PM
پاک افغان جنگ، پی ٹی اے کی انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی اے نے پاک ،افغان جنگ، مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے پیش نظرانٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کر دی ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیرمصدقہ ،اشتعال انگیز یا گمراہ کن مواد کو شیئر یا فارورڈ کرنےسے گریز کریں  جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر قومی مفاد ، عوامی نظم و نسق یا ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا سکتا ہو ۔

پبلک ایڈوئزری میں کہا گیا ہےکہ موجودہ حساس قومی صورتحال کےپیش نظر سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے ، شہری صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات یا مواد ہی شیئر ، کریں۔

 افواہوں اور جعلی خبروں کو پھیلانےسےمکمل اجتناب کیا جائے۔ جعلی خبریں، افواہوں یا غلط معلومات پھیلانے  پر متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ پی ٹی اے نے اپیل کی ہے کہ شہری قومی ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ ایڈوئزری پر عمل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے ویکسین لازمی قراردیدی گئی