پی آئی اے نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ائیر لائنز پی آئی اے نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا۔
پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کے لئے تمام فلائٹس ایران امریکہ جنگ کے بعد سے معطل کر دی گئی ہیں۔ پروازیں کل شام تک روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود میں مکمل سیفٹی کی بحالی تک فلائٹس آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔
متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر ملک ایران کے حمیزائل ھملوں کی زد میں آنے کے بعد اپنی اپنی فضائی حدود کمرشل ایوی ایشن کے لئے بند کر چکے ہیں۔
سعودی عرب کیلئے فلائٹس جاری ہیں
پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے فلائتس بدستور جا اور آ رہی ہیں۔ یہ فلائٹس جاری رہیں گی مگر ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پہی آئی اے حکام نے بتایا کہ سعودی عرب کے لئے تمام فلائٹس بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دی گئی ہیں اور اب یہ نسبتاً طویل راستے سے منزل مقصود پر پہنچیں گی۔
مسافروں کو اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایرانی میزائل حملے میں ابوظہبی میں شہری جاں بحق، امارات اور بحرین کی اپنی خودمختاری پر حملوں کی شدید مذمت