ایرانی میزائل حملے میں ابوظہبی میں شہری جاں بحق، امارات اور بحرین کی اپنی خودمختاری پر حملوں کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کے میزائل حملوں سے ابوظہبی مین کم از کم ایک سویلین کیے جاں بھق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ ایران کے حملوں کا نشانہ بننے کے بعد متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ایران کی جارحیت کی مذمت کی ہے بحرین نے کہا ہے کہ ایران کے حملے ہماری خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جواب کا حق رکھتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے بتایا ہے کہ ایران کے بہت سے میزائلوں کو متحدہ عرب امارات کے میزائل ڈیفینس سسٹم نے راستے میں تباہ کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے ایک جارحانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا، جسے اماراتی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا اور متعدد میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
بحرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی حملوں میں سلطنت کےاندراہم مقامات اورتنصیبات کونقصان پہنچا، سکیورٹی اداروں نےہنگامی منصوبوں پرعمل درآمد شروع کریا، حملے بزدلانہ کارروائی ہے جس کی سخت مذمت کرتےہیں۔
بحرین نے کہا ہے کہ ہرضروری اقدام اورمناسب جواب دینے کا پورا حق محفوظ رکھتے ہیں، فوجی امور سے متعلق مزیدتفصیلات متعلقہ حکام جلد جاری کریں گے۔
متحدہ عرب امارات میں سکیورٹی حکام کے مطابق دارالحکومت ابوظہبی کے ایک رہائشی علاقے میں میزائلوں کا ملبہ گرا جس سے کچھ تعمیرات کا نقصان ہوا اور ایشیائی نژاد ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ملک کی سکیورٹی کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور متعلقہ ادارے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ ایران کا یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،متحدہ عرب امارات کو اپنی سرزمین، عوام اور مفادات کے دفاع کے لیے مناسب جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔
وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ ملک ہائی الرٹ پر ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔