حیدرآباد کے وکلاء کا آٹھویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ

Feb 28, 2025 | 16:10:PM
حیدرآباد کے وکلاء کا آٹھویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حیدرآباد میں گزشتہ 8 روز سے وکلا ء کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے سائیلین کی پریشانی میں اضافے کا سبب بن گیا۔

صدر ڈسٹرکٹ بار حیدر آباد نے کہا ہے کہ ایس ایس پی فرخ لنجار کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا،وکیل پر مقدمے کے اندراج سے پولیس اور وکلاء میں کشیدگی شروع ہوئی تھی جس کے بعد قومی شاہراہ پر وکلاء نے 6 سے 8 فروری تک دھرنا بھی دیا تھا۔

 یہ دھرنا ایس ایس پی فُرخ لنجار کے 8 روز کی چھٹیوں پر جانے کے بعد ختم ہوا تھا،20 فروری کو ایس ایس پی فُرخ لنجار کے چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد سے وکلاء نے دوبارہ عدالتوں کا بائیکاٹ  کیا ہوا ہے۔