راولپنڈی، تھانہ ریس کورس کی حدود میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Feb 28, 2024 | 18:10:PM
راولپنڈی، تھانہ ریس کورس کی حدود میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسمبلی میں گھڑی لہرانے پر لیگی رہنما پر جوتے اور لوٹے سے حملہ، ویڈیو منظرعام پر آگئی

مقتولین کی شناخت تنویر خان اور بلال خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔